Cantonese Style Chicken کینٹو نیز اسٹائل چکن

1570250002cantonese_chicken.jpg

Why recepie famous for?

Get a Chinese inspired recipe that is very famous. Cantonese Style Chicken is made with chicken, mushrooms and bombo shot. This healthy dish is perfect for Chinese food lovers.

Ingredients


چکن تھائی آدھا کلو
تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
بمبو شوٹ ایک درمیانہ ٹکڑا
بٹن مشروم آٹھ سے دس عدد
کالے مشروم دو سے تین عدد
ہری پیاز دو عدد
بےبی کارن چار سے پانچ عدد
فش سوس ایک کھانے کا چمچ
براؤن شوگر ایک چائے کا چمچ
اویسٹر سوس ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
(کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی
پانی ایک چوتھائی کپ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ

Instructions


پہلے چکن تھائی کو بون لیس کرکے جولین کاٹ لیں۔

بے بی کارن، کالے مشروم اور بٹن مشروم کو بھی لمبائی میں کاٹ لیں۔

پین میں تیل گرم کرکے لہسن کا پیسٹ شامل کریں۔

جب لہسن کا پیسٹ پکنا شروع ہو جائے تو اس میں چکن شامل کرکے اتنا فرائی کریں کہ چکن گولڈن ہو جائے۔

پھر اس میں بمبو شوٹ، بٹن مشروم، کالے مشروم، ہری پیاز اور بے بی کارن شامل کرکے مکس کریں اور ایک سے دو منٹ پکائیں۔

پھر اس میں فش سوس، براؤن شوگر، اویسٹر سوس، نمک اور پسی کالی مرچ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک مزید پکائیں۔

اب پانی شامل کریں۔

کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں حل کرکے سوس کو گاڑھا کرلیں۔

کسی بھی طرح کے چاولوں کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes