Kadhi Chawal کڑھی چاول

1570175853images (25).jpg

Why recepie famous for?

Kadhi Chawal is a famous Pakistani and Indian dish with delicious combination of rice, kadhi and pakora. A perfect warming dish especially in winter season.

Ingredients

چاول آدھا کلو
زیرہ دو کھانے کے چمچ
گھی آدھی پیالی
نمک حسب ذائقہ
پانی حسب ضرورت
:کڑھی کے لئے
بیسن آدھا پاؤ
دہی ایک پاؤ
ہلدی پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
پانی حسب ضرورت
پیاز دو عدد
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
کڑی پتے دو سے تین عدد
تیل فرائی کے لئے
:پکوڑے کے لئے
بیسن ایک پاؤ
پیاز دو عدد
ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
ہری مرچ چار عدد
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
(زیرہ ایک کھانے کا چمچ (ثابت
(دھنیا ایک کھانے کا چمچ (ثابت
نمک حسب ذائقہ
تیل فرائنگ کے لیے

Instructions

کڑھی کے لئے: دہی میں ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر مکس کریں۔

پانی ڈال کر آمیزہ پتلا کر لیں اور بیسن شامل کریں اور مزید پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

پین میں پیاز فرائی کریں۔

پیاز میں بیسن والا آمیزہ ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔

پسا زیرہ اور کڑی پتے فرائی کرکے کڑھی کو تڑکا لگا دیں۔

پکوڑے کے لئے: ایک پیالے میں پیاز، ہرا دھنیا اور ہری مرچ چوپ کرکے ڈال دیں۔

اس میں کٹی لال مرچ، ہلدی، ثابت زیرہ، ثابت دھنیا، نمک اور بیسن ڈال کر مکس کریں۔

اب پکوڑے کی شکل دے کر تل لیں۔

یہ پکوڑے کڑھی میں ڈال دیں۔

چاول کے لیے: پین میں گھی ڈال کر زیرہ، چاول، نمک اور پانی شامل کریں اور پکنے کے لیے رکھ دیں۔

چاول کو کڑھی کے ساتھ سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes