Fish Katakat فش کٹا کٹ

1570163869hqdefault (3).jpg

Why recepie famous for?

Katakat is quite a famous dish especially among Lahoris. You can easily find beef katakat in famous Lahori streets but fish katakat is a rare dish that can’t be easily found everywhere but still you can make it by yourself by this recipe.

Ingredients


(مچھلی تین سو گرام (بون لیس
بیسن آدھا کپ
لال مرچ پاؤڈر ایک سے ڈیڑھ چائے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر ایک چٹکی
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
تیل حسب ضرورت
:ہرا مصالحہ بنانے کے لئے
ہرا دھنیا ایک گٹھی
ہری مرچ آٹھ سے دس عدد
پیاز ایک عدد
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
چائنیز سالٹ آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
لیموں گارنش کے لئے
سلاد کے پتے گارنش کے لئے

Instructions


ایک پیالے میں بیسن، لال مرچ پاؤڈر، بیکنگ پاؤڈر، ہلدی، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب مچھلی کو اس مکسچر میں کوٹ کرکے میری نیٹ کے لئے رکھ دیں۔

پین میں تیل گرم کرکے اس میں میری نیٹ کی ہوئی مچھلی کو فرائی کرلیں۔

جب فرائی ہوجائے تو ٹشو پیپر پر نکال کر رکھ دیں۔

ہرا مصالحہ بنانے کے لئے: چوپر میں ہرا دھنیا، ہری مرچ اور پیاز ڈال کر چوپ کرلیں۔

پھر توے پر دو سے تین کھانے کے چمچ تیل ڈال کر چوپ کیا ہوا ہرا مصالحہ ڈال کر مکس کریں اور ڈھانپ کر کچھ دیر دم پر رکھ دیں۔

اب اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی ڈال دیں۔

پھر کالی مرچ، چائنیز سالٹ اور نمک ڈال کر کٹا کٹ چمچ کی مدد سے مچھلی کو کٹا کٹ کرلیں۔

ڈش میں نکال کر لیموں اور سلاد کے پتوں سے گارنش کرکے سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes