Malai Tikka Biryani ملائی تکہ بریانی

1570106777Chicken_tikka_biryani_COMPRESSED.jpg

Why recepie famous for?

Here's a classic chicken malai tikka biryani recipe by Chef Rida Aftab. This biryani recipe is a sure way to cook the best aromatic biryani you have ever tasted!

Ingredients


(مرغی آدھا کلو (بغیر ہڈی
(چاول آدھا کلو (بھیگے ہوئے
(ہرے ٹماٹر آدھا کلو (گول کٹے ہوئے
ہری مرچ پچاس گرام
بادیان کے پھول دو عدد
چھوٹی الائچیاں چار عدد
تیج پتے دو عدد
ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
ثابت سفید زیرہ دو چائے کے چمچ
(لہسن ادرک دو چائے کے چمچ (پسا ہوا
تازہ کریم ایک پیالی
(دہی ایک پیالی (پھینٹی ہوئی
(پودینہ دو گڈی (کٹا ہوا
کیوڑہ ایک چائے کا چمچ
زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
مکھن پچاس گرام
تیل آدھی پیالی

Instructions


پیالے میں مرغی، دہی، نمک، کریم، کالی مرچ، زیرہ، بادیان کے پھول، لال مرچ، الائچی اور لہسن ادرک ملاکر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

ایک دیگچی میں تیل گرم کریں۔

اس میں ٹماٹر ڈال کر تھوڑی دیر تلیں اور پھر مرغی شامل کرکے درمیانی آنچ پر بیس منٹ پکائیں۔

علیحدہ دیگچی میں مکھن گرم کرکے ہری مرچ، نمک، تیج پتے اور چاول ڈال کر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔

پانی خشک ہو جائے تو درمیان میں جگہ بناکر تیار مرغی، پودینہ، کیوڑہ اور زردے کا رنگ ڈال کر دَم پر رکھیں۔

پیش کرنے سے پہلے کوئلے کا دھواں دے دیں۔

leave comments


Open Recipes