Qeema Ghotala قیمہ گھوٹالہ

1570082229Shireen-750x422-2-1.jpg

Why recepie famous for?

Qeema Ghotala is a mouthwatering combination of mince and eggs. No one will resist in your family when you will serve them

Ingredients


قیمہ آدھا کلو
تیل تین چوتھائی کپ
(پیاز ایک عدد (کٹی ہوئی
لہسن ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
دہی آدھا کپ
(ٹماٹر تین عدد (کٹے ہوئے
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
(زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور کٹا ہوا
(ٹماٹر ایک عدد (چھوٹے کیوبز میں
(ہری مرچ تین عدد (کٹی ہوئی
(ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
(انڈے تین عدد (پھینٹے ہوئے
(ادرک حسب ضرورت (کٹا ہوا

Instructions


ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز کو پانچ سے سات منٹ فرائی کرلیں یہاں تک کہ ہلکی سنہری ہو جائے۔

اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، کٹے ٹماٹر، قیمہ، لال مرچ، ہلدی، دھنیا، نمک اور زیرہ ڈال کر فرائی کرلیں۔

پھر اس میں دہی شامل کرکے فرائی کرلیں۔

اب اس میں ایک کپ پانی ڈال کر ڈھک کر پکائیں یہاں تک کہ گوشت گَل جائے۔

پھر اس میں انڈے ڈال کر مکس کرلیں۔

آخر میں ٹماٹر کیوبز، گرم مصالحہ، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کر پانچ منٹ دَم پر رکھ دیں۔

پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes