Special Falooda

1574772982maxresdefault (16).jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

ربڑی اجزاء:
فل کریم ملک 4کپ
کنڈینسڈ ملک 1کپ
پستہ 1کھانے کا چمچ
بادام 1کھانے کا چمچ
کارن فلار 1کھانے کا چمچ
زعفران 1چٹکی
الائچی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
سویاں اجزاء:
کارن فلار آدھا کپ
پانی 1اور آدھا کپ
چینی 1کھانے کا چمچ
تخم ملنگا آدھا چائے کا چمچ
پانی 1کپ
گارنش کے اجزاء:
لال رنگ حسبِ ضرورت
کٹے ہوئے بادام حسبِ ضرورت
کٹا ہوا پستہ حسبِ ضرورت
جیلی حسبِ ضرورت

Instructions

ترکیب:
ایک پین میں دودھ ابال لیں اور اس میں زعفران ڈال دیں۔
جب دودھ کا رنگ تبدیل ہوتو اس میں الائچی پاؤڈر اور بادام ڈال کر درمیانی آنچ پر اچھی طرح پکائیں۔
اب اس میں کنڈینسڈ ملک ڈال کردو سے تین منٹ کے لئے پکائیں۔
پھر آدھا کپ دودھ میں ایک کھانے کا چمچ کارن فلار ڈال کر مکس کریں اور یہ مکسچر تیارکئے ہوئے دودھ میں ڈال دیں۔
اب چولہا بند کر کے ربڑی کو دوسے تین گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پھر ایک پین میں پانی، کارن فلار اور چینی ڈال کر درمیانی ہلکی آنچ پر تب تک پکائیں جب تک مکسچر گاڑھا ہوجائے۔
اب نمکو میکر میں سویوں کا مکسچر ڈالیں اور ٹھنڈے پانی میں سویاں بنا لیں۔
نوٹ: (نمکو میکر میں سویاں بناتے ہوئے سویوں کا مکسچر گرم ہونا چاہئے ورنہ سویاں سخت اور خراب ہو سکتی ہیں)
اسمبلنگ:
ایک بڑا گلاس لیں اس میں لال رنگ، سویاں، ربڑی، جیلی، تخم ملنگا اور بھگوئی ہوئی سویاں، ربڑی ڈال کر سب کی تہہ لگا لیں۔
پستہ اور بادام کی گارنش کر کے ٹھنڈا ٹھندا سرو کریں۔
تیاری کا وقت :10 منٹ
پکانے کا وقت :40 منٹ
افراد :افراد 3-4

leave comments


Open Recipes