Gola Kabab

1570012770download (23).jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزا ء
ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ آٹھ عدد
پپلی ایک کھانے کا چمچ
چھوٹی اِلائچی چار عدد
جلوتری ایک چائے کا چمچ
بیف قیمہ پانچ سو گرام
پسا ہوا مصا لحہ دو کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
سبز مرچ دو کھانے کے چمچ
پپیتا دو کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
کالا نمک ایک چائے کا چمچ
پیلا رنگ ایک کھا نے کاچمچ
سبز دھنیا پانچ گرام
پودینہ پانچ گرام
کھانے کا تیل ایک کپ

Instructions

ترکیب
۔ایک پین میں ثابت زیرہ لیں اور اس میں دھنیا پاؤڈر ،کالی مرچ پاؤڈر ،پپلی ،چھوٹی اِلائچی اورجلوتری ڈال کر بھونیں اور گرائینڈر میں پیس کر مصالحہ بنا لیں ۔
۔اب ایک برتن میں بیف قیمہ لیں اور اس میں گرائینڈ کیا ہوا مصالحہ (دو کھانے کے چمچ)،نمک،لال مرچ پاؤڈر،سبز مرچ ،پپیتا پسا ہوا ،ادرک لہسن پیسٹ ،ہلدی ،دھنیا پاؤڈر ،کالا نمک،پیلا رنگ ،سبز دھنیا اور پودینہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور چار گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب تیار شدہ مکسچر لیں اور اس کے گولا کباب بنا لیں ۔
۔اب تیا ر شدہ گولا کباب کو باربی کیو کر لیں ۔
۔اب ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں باربی کیو کیے ہوئے گولا کباب ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکالیں اور پانچ منٹ تک دم دیں ۔
آپکے مزیدار گولا کباب تیار ہیں ۔

leave comments


Open Recipes