Why recepie famous for?
Ingredients
اجزاءچکن ہڈی والا تین سو گرام
پانی ایک لیٹر
گاجر ایک عدد
پیاز پچاس گرام
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
ثا بت لہسن چار جّوے
سبز دھنیا پچاس گرام
نمک حسبِ ذائقہ
یخنی دو کپ
چکن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ریڈ چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
سویٹ کارن پیسٹ تین کھانے کے چمچ
کارن فلور ایک سو گرام
انڈا ایک عدد
Instructions
ترکیب۔ایک پین میں چکن ہڈی و الا لیں اوراس میں پانی ،گاجر کٹی ہوئی ،پیاز کٹے ہوئے ،ثابت گرم مصالحہ ،ثابت لہسن ،سبز دھنیا اور نمک ڈال کر تیس منٹ تک پکا لیں (یخنی تیار ہے )۔
۔اب ایک پین میں تیار کی ہوئی یخنی لیں اوراس میں نمک ،چکن پاؤڈر ،سفید مرچ پاؤڈر ،ریڈ چلی سوس اورسویٹ کا رن پیسٹ ڈال کر یخنی کو اُبال لیں ۔
۔اب اس میں کارن فلور اور انڈا ڈال کر اچھی طرح ہلالیں ۔
۔آپکا مزیدار کارن سوپ تیار ہے ۔
پکا نے کا وقت: تیس منٹ افراد: تین عدد
leave comments