Chicken Manchurian چکن منچورین

1570249824h960.jpg

Why recepie famous for?

Chicken Manchurian a Chinese dish, now get popularity around the world. This is an amazingly delicious recipe. In this recipe pineapple juice and pineapple chunks make the taste lip smacking. Serve with fried rice.

Ingredients


(چکن آدھا کلو ﴿بون لیس
سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
سویا سوس دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
چینی ایک چائے کا چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
پیاز ایک عدد
ٹومیٹو سوس آدھا کپ
(سفید مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
پائن ایپل جوس آدھا کپ
(پائن ایپل چھ عدد ﴿کیوبز
چکن کیوب ملا میدہ ایک کھانے کا چمچ

Instructions


پہلے چکن میں سفید سرکہ، سویا سوس، نمک، چینی اور ایک کھانے کا چمچ کارن فلور ملاکر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

اب منچورین پلیٹ یا لوہے کی ٹرے ہلکی آنچ پر رکھ دیں، تاکہ وہ اچھی طرح گرم ہوجائے۔

پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ اور پیاز ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔

جب پیاز ہلکی گلابی ہو جائے تو ٹومیٹو سوس، سفید مرچ اور پائن ایپل جوس ملاکر سوس بنالیں۔

اب فرائنگ پین میں چکن اسٹر فرائی کرکے سوس میں ڈال دیں اور تھوڑا سا بھون کر پائن ایپل کیوبز، چکن کیوب ملا ہوا میدہ اور ایک کھانے کا چمچ کارن فلور پانی میں گھول کر ڈالیں اور جلدی جلدی چمچ چلائیں۔

جب سوس گاڑھی ہوجائے تو چکن منچورین تیار ہے۔

اب چکن منچورین کو گرم کی ہوئی منچورین پلیٹ میں ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes