Chatori Daal چٹوری دال

157016852974c73.jpg

Why recepie famous for?

Chatori Daal is delicious dish for veggies. It is prepared with gram lentil and bottle gourd. For a tart taste tamarind paste and mango pickle added in it. Serve Chatori Daal with roti.

Ingredients


(چنے کی دال ایک سو پچاس گرام ﴿اُبلی ہوئی
تیل آدھا کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
رائی دانہ آدھا چائے کا چمچ
کلونجی آدھا چائے کا چمچ
میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچ
(سونف ایک چائے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
(زیرہ ایک کھانے کا چمچ ﴿کٹا ہوا
(دھنیا ایک کھانے کا چمچ ﴿کٹا ہوا
(پیاز ایک عدد ﴿درمیانی، باریک کٹی ہوئی
(ٹماٹر تین عدد ﴿اُبلے اور کٹے ہوئے
(لوکی ایک عدد ﴿درمیانی
املی کا پیسٹ ایک چوتھائی کپ
کڑی پتا ایک عدد
ہلدی ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿پیسی ہوئی
پانی ایک کپ
آم کا اچار پچاس گرام
ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
(ہری مرچ تین سے چار عدد ﴿موٹی

Instructions


پہلے ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ، رائی دانہ، کلونجی، میتھی، سونف، زیرہ اور دھنیا ڈال کر چند سیکنڈ کے لیے بھون لیں۔

پھر اس میں پیاز شامل کرکے اتنا پکائیں کہ وہ اچھی طرح نرم ہو جائے۔

ساتھ میں ٹماٹر، لوکی اور املی کا پیسٹ شامل کر دیں۔

ایک سے دو منٹ تک بھوننے کے بعد اس میں کڑی پتا، ہلدی، نمک، کٹی لال مرچ، پسی لال مرچ اور پانی شامل کر دیں۔

ایک سے دو منٹ تک پکانے کے بعد اُبلی ہوئی چنے کی دال شامل کرکے ڈھک کر دَم پر پکنے دیں۔

آٹھ سے دس منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر آم کا اچار، ہرا دھنیا اور ہری مرچ شامل کرکے آنچ تیز کرکے بھونیں اور گرم گرم سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes