Malai Gosht ملائی گوشت

1570079402malai-ch.jpg

Why recepie famous for?

If you have not ever tried malai gosht then you are missing a great taste of meaty recipe. Serve this satisfactory main dish with roti or paratha.

Ingredients


بکرے کا گوشت آدھا کلو
دہی تین سو پچہتر گرام
کریم ایک کپ
پپیتے کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
گھی ایک کپ
پیاز دو عدد
لہسن ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچ
(زیرہ ایک چائے کا چمچ (کٹا ہوا
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
کوئلہ ایک ٹکڑا

Instructions

گوشت میں دہی، کریم، پپیتے کا پیسٹ اور نمک ڈال کر تیس منٹ کے لئے فریج میں میری نیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ب


اب ایک پین میں آدھا کپ گھی گرم کرکے اس میں گوشت شامل کرکے ڈھانپ کر پکنے دیں، یہاں تک کہ گوشت گَل جائے۔

اب ایک دوسرے پین میں باقی کا آدھا کپ گھی گرم کریں اور پیاز فرائی کرلیں۔

پھر لہسن ادرک پیسٹ، زیرہ، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ اور کالی مرچ ڈال کر فرائی کرلیں۔

اب اس میں گلا ہوا گوشت شامل کرکے دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

آخر میں کوئلے کا دھواں دے کر سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes