Chicken Grilled Burger

15719859991382539886689.jpeg

Why recepie famous for?

Ingredients

چکن کے اجزاء:
چکن بریسٹ 1عدد
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
لیموں کا رس 1اور آدھا کھانے کا چمچ
لہسن چوپڈ آدھا کھانے کا چمچ
کٹی لال مرچ 1اور آدھا کھانے کا چمچ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سویا ساس 2چائے کے چمچ
سرکہ 1کھانے کا چمچ
براؤن شوگر 1چائے کا چمچ
ڈیجن مسٹرڈ آدھا چائے کا چمچ
ووسٹر شائر ساس 1چائے کا چمچ
ساس کے اجزاء:
مایونیز 1کپ
باربی کیو ساس 2کھانے کے چمچ
کیچپ 2کھانے کے چمچ
مسٹرڈ ساس 1چوتھائی چائے کا چمچ
ووسٹر شائر ساس 3چائے کے چمچ
پیاز پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
لہسن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
ہیلو پینو 2کھانے کے چمچ
اسمبلنگ کے اجزاء:
برگر بنز 4عدد
چیز سلائسیز 8عدد
بند گوبھی حسبِ ضرورت
پیاز حسبِ ضرورت
مایونیز حسبِ ضرورت
ٹماٹر حسبِ ضرورت
زیتون حسبِ ضرورت

Instructions

چکن ترکیب:
چکن بریسٹ کو فِلٹس میں کاٹ لیں۔
اب ایک باؤل میں کھانے کا تیل، لیموں کا رس، لہسن چوپڈ، کٹی لال مرچ، کالی مرچ، نمک، سویا ساس، سرکہ، براؤن شوگر، ڈیجن مسٹرڈ اور ووسٹر شائر ساس ڈال کر چکن فِلٹس کو پندرہ منٹ کے لئے میرینیٹ کر لیں۔
پھر گرِ ل پین کو گریس کر لیں اور چکن فِلٹس کو ہر سائیڈ سے دو منٹ کے لئے پکائیں۔
ساس ترکیب:
ایک باؤل میں مایونیز، باربی کیو ساس، کیچپ، مسٹرڈ ساس، ووسٹر شائر ساس، پیاز پاؤڈر، لہسن پاؤڈر، نمک، کالی مرچ اور ہیلو پینو ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
اسمبلنگ ترکیب:
برگر بن لے کر اس پر مایونیز، بند گوبھی، پیاز، ٹماٹر، چیز سلائیسیز اور زیتون پھیلائیں۔
اب اس پر چکن فِلٹس رکھیں اور اس پر ساس، چیز سلائس اور بند گوبھی پھیلائیں۔
برگر تیار ہیں گر م گرم سرو کریں۔
تیاری کا وقت :15 منٹ
پکانے کا وقت :20 منٹ
افراد :افراد 4

leave comments


Open Recipes