Spicy Beef Burger

1570015081download (30).jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء:
بیف قیمہ 700گرام
پیاز 1کپ
ادرک لہن پیسٹ 2کھانے کے چمچ
سبز مرچیں 2کھانے کے چمچ
چوپڈ دھنیا 2کھانے کے چمچ
چوپڈ پودینہ 2کھانے کے چمچ
پھینٹے ہوئے انڈے 2عدد
بریڈ کرمز 1چوتھائی کپ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
کٹی لا ل مرچ 1کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
برگر بن حسبِ ضرورت
چیز سلائس حسبِ ضرورت
سلاد پتا حسبِ ضرورت
کھیرا حسبِ ضرورت
مایونیز حسبِ ضرورت
پیاز رنگ حسبِ ضرورت
ٹماٹر سلائس حسبِ ضرورت
ساس کے اجزاء:
مایونیز 1اور آدھا کپ
ہنی ڈیجن مسٹرڈ 1کھانے کا چمچ
کیچپ 2کھانے کے چمچ
سن ڈرائیڈ ٹماٹو پیسٹ 1اور آدھا کھانے کا وچمچ
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
چوپڈ سلاد 2کھانے کے چمچ
سرخ پیاز 3کھانے کے چمچ
چوپڈ کھیرے کا اچار 3کھانے کے چمچ

Instructions

ترکیب:
ایک باؤل میں بیف قیمہ، پیاز، ادرک لہسن پیسٹ، سبز مرچیں، دھنیا، پودینہ، انڈہ، بریڈ کرمز، نمک، لال مرچ پاؤڈر، کٹی لا ل مرچ، دھنیا پاؤڈر، ذیرہ پاؤڈر اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ایک گھنٹے کے لئے میرینیٹ کر کے رکھ دیں۔
اب اپنے ہاتھوں کو گریس کر کے برگر پیٹی بنا کر ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
ساس کی ترکیب:
ایک باؤل میں مایونیز، کیچپ، ہنی ڈیجن مسٹرڈ، سن ڈرائیڈ ٹماٹر، لیموں کا رس، سلاد، پیاز اور کھیرا ڈال کر تمام اجزاء اچھی طرح مکس کریں۔
اسمبلنگ:
بیف پیٹیز کو دونوں سائیڈوں سے اچھی طرح فرائی کریں جب تک اچھی طرح پک جائے۔
اب اس پر چیز سلائس رکھیں۔
پھر برگر بنز کو دونوں سائیڈوں سے اچھی طرح ٹوسٹ کر لیں۔
اب برگر بن پر مایونیز، پیاز، ٹماٹر، سلادپتا اور کھیرا پھیلا دیں۔
پھر اس پر پیٹی رکھ کر تھوڑی سی ساس لگائیں اور دوسرا بن رکھ دیں۔
سپائسی بیف برگر تیار ہے۔
تیاری کا وقت :20 منٹ
پکانے کا وقت :15 منٹ
افراد :افراد 4

leave comments


Open Recipes