Moong Ki Daal Kay Kabab مونگ کی دال کے کباب

1570271134maxresdefault (67).jpg

Why recepie famous for?

ung bean Kebab are very delicious, crispy and easy to make kebabs. First, boil the lentils then add spices and cook together till water dries. After that grinned and mix the rest of the ingredients make kebabs and fry them.

Ingredients


مونگ کی دال آدھا کلو
انڈے دو عدد
لیموں دو عدد
پیاز دو عدد (باریک کٹی ہوئی)
سرخ مرچ حسبِ ضرورت
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)
ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
بریڈ کرمبز ایک پیکٹ
پودینہ حسبِ ضرورت
ہری مرچ چار عدد
ڈبل روٹی کے توس تین عدد
کوکنگ آئل ایک پیالی

Instructions


دال دھو کر چڑھا دیں۔ پانی اتنا ڈالیں کہ دال بالکل گل جائے۔

اب اس میں نمک مرچ، مصالحہ، لہسن، پیاز ڈال دیں۔

جب پانی اچھی طرح خشک ہو جائے تو اُتار لیں اور سل پر باریک پیس یا گرائنڈ (grind) کرلیں۔

ہری مرچ ، ہرا دھنیا، پودینہ باریک باریک کاٹ کر کباب والی دال میں ملالیں۔

ڈبل روٹی کے چھوٹے ٹکڑے کرکے شامل کردیں اور لیموں کا رس بھی ڈال دیں۔

اب کباب کی شکل بنا کر پھینٹے ہوئے انڈوں میں دونوں طرف سے ڈپ کریں۔ بریڈ کرمبز سے کوٹ کریں دونوں اطراف۔

اب فرائی پین (fry pan) میں آئل گرم کرکے تلتے جائیں۔

گولڈن براؤن (golden brown) ہونے پر نکال لیں۔

ایک پلیٹ میں ٹشو پیپر (tissue paper) یا سلاد کے پتے بچھا کر نکال لیں۔ نہیات خستہ اور لذیذ کباب تیار ہیں۔ املی یا پودینے کی چٹنی وغیرہ کے ساتھ نوش فرمائیں مزہ دوبالا ہو جائے گا۔

leave comments


Open Recipes