Spaghetti Cake

1570021407download (41).jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

سپیگٹی کیک اجزاء:
400 K&N’s Kafta Kabab گرام
سبز شملا مرچ 1چوتھائی کپ
پیاز آدھا کپ
لہسن کی جویں 2عدد
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
کالی مرچ 1کھانے کا چمچ
اٹا لین سزننگ 1چائے کا چمچ
سپیگٹی پاستا 1پیکٹ
انڈے 2عدد
پامیزن چیز آدھا کپ
موزریلا چیز 1اور 1چوتھائی کپ
پاستا ساس 1کپ
دھنیے کے پتے گارنش کے لئے
اٹا لین سزننگ اجزاء:
تھائم 1چائے کا چمچ
اوریگانو 1چائے کا چمچ
بیزل 1چائے کا چمچ
پیاز پاؤڈر 1اور آدھا چائے کا چمچ
لہسن پاؤڈر 1اور آدھا چائے کا چمچ
روز میری 1چائے کا چمچ

اٹا لین سزننگ ترکیب:
ایک باؤل میں تمام اٹالین سزننگ کے اجزا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

Instructions

ترکیب:
پیکٹ پر دی گئی ہدایات کے مطابق K&N's Kafta Kabab تیار کر لیں۔
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز اور لہسن ڈال کردو منٹ کے لئے بھون لیں۔
اب اس میں پاستا ساس، نمک، کالی مرچ اور اٹالین سزننگ ڈال کر دس منٹ کے لئے پکائیں۔
پیکٹ پر دی گئی ہدایات کے مطابق سپیگٹی ابال لیں اور ٹھنڈے پا نی میں چھان لیں۔
اب ایک دوسرے باؤل میں پکی ہوئی سپیگٹی،پھینٹے ہوئے انڈے اور پامیزن چیز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر سپیگٹی مکسچر کو گریس کئے ہوئے پین میں ڈال کر ہلکا سا دبا لیں۔
اب اس پر تین چوتھائی کپ موزریلا چیز، K&N's Kafta Kabab رکھ کر پاستا ساس کے ساتھ کور کر دیں۔
پھر اس پر بچی ہوئی موزریلا چیزرکھیں اور شملا مرچ چھڑک دیں۔
اب پہلے سے گرم اوون میں 180کے ٹمپریچر پر بیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
پھر سپیگٹی کیک کو اوون سے نکال کرٹھنڈٖا ہونے دیں اور دھنیے کے پتوں کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔
تیاری کا وقت :10 منٹ
پکانے کا وقت :35 منٹ
افراد :افراد 4-5

leave comments


Open Recipes