Tangri Kebab

1570011117download (21).jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء:
چکن لیگز 6
دہی 1کپ
کریم آدھا کپ
گرم مصالحہ 2چائے کے چمچ
ہری مرچ (چوپڈ) 2-3
سرکہ 1کھانے کا چمچ
دھنیے کے پتے(چوپڈ) 2کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
سفید مرچ 2چائے کے چمچ
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
کاجو پاؤڈر 3کھانے کے چمچ
کالی مرچ 1چٹکی

Instructions

ترکیب:
چکن لیگز کو ایک کٹنگ بورڈ پہ رکھ کے دونوں سائیڈز پر گہرے کٹس لگائیں۔
ایک باؤلمیں دہی ، کریم ، گرم مصالحہ، ہری مرچ، سرکہ ، دھنیے کے پتے،نمک، ادرک لہسن پیسٹ،سفید مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب چکن لیگزکو تیار کئے ہوئے دہی کے مکسچر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 1گھنٹے کے لئے فریج میں رکھیں۔
ایک برتن میں انڈے، کاجو کا پاؤڈر، نمک ،کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
چکن لیگز کو سیخ پر لگا کر6-8منٹ کے لئے 180 پر روسٹ کریں۔
اور پھر سائیڈ بدل کر انڈے کا مکسچر لگا ئیں اور6-8 منٹ کے لئے بیک کریں ۔
آپشن 2 :
آپ گرل یا گرل پین پر بھی اسے گرل کر سکتے ہیں ۔
میرینیٹڈ چکن لیگز کو گرم گرل پین پر رکھیں اور ہر سائیڈ کو 6منٹ تک پکائیں۔
اب برش سے کھانے کا تیل اور انڈے کا مکسچر لگائیں جب تک کہ چکن لیگز براؤن نہ ہوجائیں۔
تیاری کا وقت :15 منٹ
پکانے کا وقت :20 منٹ
افراد :3-4 افراد

leave comments


Open Recipes