Pakora Sandwich پکوڑا سینڈوچ

1575047961BreadPakora.jpg

Why recepie famous for?

Pakora sandwich is a different type of sandwich and has a very delicious taste. A perfect snack for your family

Ingredients

ڈبل روٹی آٹھ سلائس
(آلو دو سو پچاس گرام (ابلے اور پسے ہوئے
(ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
(ہری مرچ دو عدد (کٹی ہوئی
نمک ایک چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
(دھنیا ایک چائے کا چمچ (ثابت
زیرہ ایک چائے کا چمچ
انار دانہ ایک چائے کا چمچ
تیل فرائنگ کے لئے
:بیٹر کے لئے
بیسن ایک کپ
(لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
انار دانہ آدھا چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
(دھنیا آدھا چائے کا چمچ (ثابت
نمک ایک چائے کا چمچ
پانی حسب ضرورت

Instructions

بیٹر کے لئے: ایک پیالے میں بیسن، لال مرچ، انار دانہ، چاٹ مصالحہ، زیرہ، ثابت دھنیا، نمک اور پانی کے ساتھ بیٹر تیار کریں۔

ابلے ہوئے آلوؤں میں انار دانہ، لال مرچ، زیرہ، ثابت دھنیا، چاٹ مصالحہ، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

ڈبل روٹی کے سلائسز کو کٹر کی مدد سے گولائی میں میں کاٹ لیں۔

گولائی میں کٹے ہر سلائس کو چُھری کی مدد سے درمیان سے کاٹ لیں۔

اب کٹے ہوئے آدھے سلائس پر آلو کا مکسچر پھیلا کر دوسرا آدھا سلائس اوپر رکھ کر دبا دیں۔

باقی سلائسز کے ساتھ ب یہی عمل دہرائیں۔

پھر بیسن والے بیٹر میں ڈپ کرکے گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔

مزیدار پکوڑا سینڈوچ تیار ہے

leave comments


Open Recipes