Bukhari Rice

15702787738.228.jpg

Why recepie famous for?

Bukhari Rice

Ingredients

اجزاء:
چکن 600گرام
باسمتی چاول 700گرام
ہری مرچیں 4عدد
ٹماٹر چوپڈ 2عدد
گاجر 2عدد
لیموں 1عدد
پیاز 2عدد
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
ذیرہ 1کھانے کا چمچ
چینی 2کھانے کے چمچ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
آلو بخارا 150گرام
کالی کشمش 150گرام
ثابت مصالحہ 20گرام
دھنیے کے پتے 10گرام
پودینے کے پتے 10گرام
دہی 100گرام

Instructions

ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں، گاجر، چینی اور کالی کشمش ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب ایک دوسرے پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں۔
پھر اس میں چکن، ثابت مصالحے، دہی، نمک، لال مرچ پاؤڈر، آلو بخارا، ذیرہ، دھنیا پاؤڈر، ٹماٹر، دھنیے کے پتے اور پودینے کے پتے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
اب ایک باؤل میں پندرہ سے بیس منٹ کے لئے چاول بھگو کررکھ دیں۔
پھر اس چکن میں چاولوں کی مقدار کے برابر پانی ڈالیں اور جب پانی ابلنے لگے تو چاول ڈال دیں۔
جب تھوڑا سا پانی خشک ہوجائے تو آٹھ سے دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
گاجروں اور کالی کشمش کے ساتھ گارنش کر کے سرو کردیں۔
تیاری کا وقت :25 منٹ
پکانے کا وقت :15 منٹ

leave comments


Open Recipes