BBQ Beef Chilli باربی کیو بیف چلی

1570275725.891.jpg

Why recepie famous for?

Beef Chilli is one of popular dish in many countries. In this recipe prepared it with bland of spices and BBQ sauce gives it a delicate aroma. Must try BBQ Beef Chilli!

Ingredients


(انڈر کٹ آدھا کلو (بوٹی
سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
سویا سوس دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
چینی ایک چائے کا چمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
باربی کیو سوس دوکھانے کے چمچ
(ہری مرچ دس عدد (لمبی باریک کٹی ہوئی
تیل حسب ضرورت
تل کا تیل ایک چائے کا چمچ
ساتھ ہی تل کا تیل ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

Instructions


پہلے انڈر کٹ بوٹی کو اچھی طرح دھو کر ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ، ایک کھانے کا چمچ سویا سوس، نمک، چینی، کارن فلور، کالی مرچ اور باربی کیو سوس ملا کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔

اب فرائنگ پین میں ذرا سی چکنائی لگا کر مصالحہ لگی بوٹیاں الگ الگ کرکے رکھیں اور ان کا اپنا پانی خشک کرلیں۔

پھر گرل پین گرم کرکے اس پر بھی ذرا سی چکنائی لگا کر خشک کی ہوئی بوٹیاں پھیلا کر رکھ لیں۔

جب وہ دونوں طرف سے اچھی طرح سک جائیں تو انہیں سرونگ ڈش میں ڈالیں۔

اب فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کرکے ہری مرچ، سویا سوس، سفید سرکہ اور نمک ڈال کر اسٹر فرائی کریں۔

پھر تیار بوٹیوں پر ڈال دیں۔

leave comments


Open Recipes