Chazaan چازاں

157027232059.jpg

Why recepie famous for?

Looking for the perfect weekend meal. Try Chazaan recipe made with chicken, rice noodles, coconut milk powder and gram lentil. A perfect healthy dish for your family.

Ingredients


(چکن کیوبز آدھا کلو (بون لیس
رائس نوڈلزایک پیکٹ
تیل ایک کپ
(پیاز ایک عدد (بڑی، بلینڈ کی ہوئی
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ آٹھ عدد
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
پودینہ ایک چوتھائی گٹھی
نمک حسب ذائقہ
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
(چنے کی دال آدھا کپ (اُبلی ہوئی
(تازہ ناریل آدھا کپ (کدوکش کیا ہوا
بیسن تین کھانے کے چمچ
کوکونٹ ملک پاؤڈر ایک کپ
(ہری پیاز ایک کپ (باریک کٹی ہوئی
پہلے نوڈلز کو تیس منٹ کے لیے بھگو دیں۔

Instructions


اب تیل گرم کرکے اس میں پیاز اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں۔

پھر اس میں ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پودینہ ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں۔

اب اس میں چکن کیوبز، نمک اور پسی لال مرچ ڈالیں۔

ساتھ ہی ایک گلاس پانی ڈال کر ڈھکیں اور پکنے کے لیے چھوڑ دیں، یہاں تک کہ چکن آدھا گل جائے۔

ایک بائول میں بیسن، کوکونٹ ملک پائوڈر کو ایک کپ پانی کے ساتھ مکس کریں۔

جب چکن آدھی گل جائے تو اس میں کوکونٹ مکسچر اور اُبلی چنے کی دال ڈال کر پکائیں۔

جب اُبال آجائے تواس میں بھیگے ہوئے نوڈلز شامل کرکے پکائیں۔

آخر میں اسے اُبلے انڈے،تازہ ناریل، ہری پیاز، فرائی کیے ہوئے لہسن، لیموں، ہری مرچ، تلی پیاز اور کٹی ادرک کے ساتھ سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes