Kalakand | Gajar Kalakand

15700157921eddffe696f68ff0c051214eef41fc65.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

پنیر بنانے کے اجزاء:
دودھ 2لیٹر
لیموں کا رس 4کھانے کے چمچ
گاجر قلا قند اجزاء:
گھی 2چائے کے چمچ
کٹی ہوئی گاجریں آدھا کلو
کنڈینسڈ ملک 1کپ
کاٹیج چیز 1کپ
الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
پستہ حسبِ ضرورت
قلاقند کے اجزاء:
کنڈینسڈ ملک 1کپ
کاٹیج چیز 1کپ
پاؤڈرڈ ملک 2کھانے کے چمچ
کیوڑہ ایسنز 1چوتھائی چائے کا چمچ
پستہ حسبِ ضرورت

Instructions

پنیر بنانے کی ترکیب:
ایک پین میں دودھ ڈال کر ابال لیں اور اس میں لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب باؤل پر کارٹن کا کپڑا رکھیں اور پنیر چھان کر نچور لیں ا ور اچھی طرح خشک ہونے کے لئے لٹکا دیں۔
پنیر تیار ہے۔
گاجر قلاقند ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں کٹی ہوئی گاجریں ڈال کرگاجروں کا پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
اب اس میں کنڈینسڈ ملک ڈال کر مکسچر گاڑھا ہونے تک پکائیں اور پنیر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے اچھی طرح پکائیں اور الائچی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب پین کو گریس کر کے اس میں مکسچر ڈالیں اور برابر کر لیں۔
پھر چار گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
اب گاجر قلاقند کو چوکور میں کاٹ کر خشک میو وں کے ساتھ گارنش کر کے سر و کریں۔
پلین قلا قند ترکیب:
ایک پین میں کنڈینسڈ ملک، پنیر اور پاؤڈرڈ ملک ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے پکائیں۔
اب اس میں کیوڑہ ایسنز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور گریس کئے ہوئے پین میں مکسچر ڈال دیں۔
پھرپلین قلاقند کو چوکور میں کاٹ کر خشک میو وں کے ساتھ گارنش کر کے سر و کریں۔
تیاری کا وقت :15 منٹ
پکانے کا وقت :30 منٹ
افراد :افراد 6-7

leave comments


Open Recipes