Kashmiri Kabab Biryani

1570007234istockphoto.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء
K&Ns Kafta Kabab 400 گرام
چاول(اُبلے ہوئے) 3 کپ
دہی 1/2کپ
تیز پتہ 2 عدد
بڑی ایلایچی 2عدد
سبز ایلایچی 2عدد
دارچینی 2عدد
لونگ 4عدد
زیرہ 1 چائے کا چمچ
زیرہ(کُٹا ہوا) 1 چائے کا چمچ
کاجو(بُھنا ہوا) 2 کھانے کے چمچ
دھنیا پاؤڈر 2کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کاچمچ
ہلدی پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
زعفران(2 چمچ دودھ میں ملا) ایک چوتھائی چائے کا چمچ
گھی 2 کھانے کا چمچ
کھانے کا تیل 2 کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ضرورت
ہرا دھنیا 1کپ
پودینہ 1 کپ
ہری مرچ 6-7
کیوڑا واٹر 1چائے کا چمچ
پیلا رنگ 189 چائے کا چمچ

Instructions

ترکیب:
ایک برتن میں پانی لیں اس میں نمک ڈال کر چاول ڈال دیں اور تین چوتھائی حصہ پکا لیں اور پھر نکال خشک کر لیں۔
قافتہ کباب کو پیکٹ پر لکھی ہدایات کے مطابق تیار کر لیں۔
کباب مصالحہ بنانے کی ترکیب:
ایک پین میں گھی لیں اس میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں اب س میں اس میں نمک، زیرہ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، کُٹا ہوا زیرہ، دھنیا پاؤڈڑ ڈال کر تھوڑی دیر بھون لیں۔
اب اس میں دہی ڈال کر دو سے تین منٹ پکا لیں۔
اب اس میں تیار کیے ہوئے کباب کو ڈال کر ایک سے دو منٹ تک پکا لیں۔
زعفران چاول بنانے کی ترکیب:
ایک باول میں ایک کپ اُبلے ہوئے چاول لیں۔
اب اس میں زعفران دودھ میں ملا کر ڈال دیں اور اس میں پیلا رنگ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
بریانی کی تہہ:
اب اس بڑابرتن میں اس میں سب سے پہلے آدھا قافتہ مصالحہ بیچھا دیں ۔
اب اس پر ڈیڑھ کپ اُبلے ہوئے چاول، ہرا دھنیا، ہری مرچ، پودینہ پھیلا دیں۔
اب دوبارہ اس پر آبلے ہوئے چاول(آددھا کپ)اورتیار کیے ہوئے زعفران چاول، ہرا دھنیا، ہری مرچ، پودینہ ، کیوڑا واٹر ڈال دیں اور آٹھ سے دس منٹ تک دم دیں۔
آپکی مزے دار کشمیری بریانی تیار ہے۔
پکانے کا وقت :45 منٹ
افراد :

leave comments


Open Recipes