Baked Chicken Fingers

1570006056chicken-tenders.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

چکن فنگرز کے اجزاء:
چکن بون لیس آدھا کلو
دودھ 2کپ
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
کارن فلیکس 2کپ
میدہ 1کھانے کا چمچ
خشک تھائم 1کھانے کا چمچ
خشک پارسلی 1کھانے کا چمچ
خشک بیزل 2چائے کے چمچ
لہسن پاؤڈر 1چائے کا چمچ
پیاز پاؤڈر 1چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ 1اور آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
ہنی مسٹرڈ ساس کے اجزاء:
ڈیجن مسٹرڈ 1چوتھائی کپ
شہد 1چوتھائی کپ
زیتون کا تیل 1چوتھائی کپ
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
کٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ

Instructions

چکن فنگرز کی ترکیب:
چکن بون لیس لیں اور سٹرپس میں کاٹ کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
ایک باؤل میں دودھ، لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
اب چکن سٹرِپس کو تیار کئے ہوئے بٹر ملک میں دس منٹ کے لئے بھگو دیں۔
پھر ایک باؤل میں کارن فلیکس، میدہ، پارسلے، تھائم، بیزل، لہسن پاؤڈر، پیاز پاؤڈر، کٹی لال مرچ، کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب چکن سٹرِ پس کو تیار کئے ہوئے کارن فلیکس مکسچر میں اچھی طرح کوٹ کر لیں۔
پھر چکن فنگرز کو پہلے سے گرم اوون میں پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بیک کرلیں۔
ہنی مسٹرڈ ساس کی ترکیب:
ایک باؤل میں ڈیجن مسٹرڈ، شہد، زیتون کا تیل، لیموں کا رس، کٹی لال مرچ، کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
ساس تیار ہے اوربیکڈ چکن فنگرز کے ساتھ سرو کریں۔
تیاری کا وقت :20 منٹ
پکانے کا وقت :20 منٹ
افراد :افراد 6

leave comments


Open Recipes