Special Degi Mutton Pulao

157000218203.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء:
مٹن 500گرام
چاول 3کپ
پیاز 1کپ
ٹماٹر 1کپ
ہری مرچیں 3-4عدد
ٍتیز پت 2عدد
کھانے کا تیل 2-3کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
دہی آدھا کپ
املی 1کھانے کا چمچ
لا ل مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
ہلدی 1چائے کا چمچ
ذیرہ 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
ثابت مصالحے 1کھانے کا چمچ

Instructions

ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں پیاز، ذیرہ، تیز پت اور ثابت مصالحے ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں۔
اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ، مٹن، ٹماٹر، ہری مرچیں، نمک، ہلدی، لا ل مرچ پاؤڈر، املی، دہی اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں پانی ڈال کر پچیس سے تیس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں اور جب مٹن گل جائے تو اچھی طرح پکائیں۔
اب مٹن میں پانی اور بھگوئے ہوئے چاول ڈالیں۔
پھر جب پانی خشک ہوجائے تو آٹھ سے دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
دیگی مٹن پلاؤ تیار ہے۔
تیاری کا وقت :15 منٹ
پکانے کا وقت :35-40منٹ
افراد :افراد 4

leave comments


Open Recipes