Chicken Shashlik With Egg Fried Rice

1570001509Chicken-Fried.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزا ء
چکن بونلیس (کیوب کٹنگ ) 300گرام
چاول 300گرام
نمک حسبِ ذائقہ
کُٹی ہوئی لال مرچ آدھاچائے کا چمچ
کُٹی ہوئی کالی مرچ آدھاچائے کا چمچ
چینی آدھا چائے کا چمچ
کھانے کا تیل ڈیڑھ کھانے کا چمچ
لہسن اردک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ہری شملہ مرچ( کیوب کٹنگ) دو عدد
پیاز( کیوب کٹنگ) ایک عدد
ٹماٹر ( کیوب کٹنگ) دو عدد
ٹماٹر پیسٹ ایک چائے کاچمچ
چلی گارلک سوس ایک چائے کاچمچ
ٹماٹو کیچپ ایک کھانے کا چمچ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
گاجر( کیوب کٹنگ) ایک عدد
بند گوبھی ( کیوب کٹنگ) 10گرام
انڈا دو عدد
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
چکن سٹوک (یخنی ) آدھا کپ

Instructions

ترکیب
ایک برتن میں چکن بونلیس لیں اس میں انڈا ،نمک ،ہری مرچ کُٹی ہوئی ،کالی مرچ اور چینی ڈال کراچھی طرح ملا لیں اور آدھا گھنٹہ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ، تیارکیا ہوا چکن ڈال دیں اور دو سے تین منٹ تک پکائیں ۔اب اس میں نمک،ٹماٹوکیچپ ،سویا سوس ،ٹماٹو پیسٹ اور چلی سوس ڈال کر ملا لیں اب اس میں پیاز،ہری شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈالیں اور دو سے تین منٹ تک پکا لیں ۔اب اس میں چکن سٹو ک اور کارن فلوپانی میں ملا کر ڈالیں اور دو سے تین منٹ تک پکا لیں ۔
اب ایگ فرائیڈ رائس بنانے کے لیے ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں انڈ ا،ہری شملہ مرچ ،بندگوبھی ،گاجر،چاول اُبلے ہوئے نمک ،کالی مرچ ،سویا سوس اور ہرا پیاز ڈال دیں اور دو سے تین منٹ پکا لیں۔ آپکے مزے دار چکن شاشلک ودایگ فرائیڈ رائس تیار

leave comments


Open Recipes