Punjabi Yakhani Pulao پنجابی یخنی پلاؤ

1570169308Yakhni-Pulao.jpg

Why recepie famous for?

Pulao has its won unique taste that differ it from biryani.

Ingredients


(چاول تین سو گرام (بھیگے ہوئے
(چکن آدھا کلو ﴿لیگ پیس
پیاز دو عدد
گھی ایک پیالی
(سونف ایک کھانے کا چمچ ﴿ثابت
(دھنیا ایک کھانے کا چمچ ﴿ثابت
سونٹھ ایک درمیانہ ٹکڑا
بڑی الائچی چار سے پانچ عدد
تیز پتے دو عدد
لونگ ایک چائے کا چمچ
دار چینی دو ٹکڑے
(ہری مرچ چار سے پانچ عدد (درمیان سے کٹی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
دہی آدھا پاؤ
چکن کی یخنی سوا سے ڈیڑھ گلاس
آلو بخارے ایک سو گرام
(ٹماٹر دو عدد ﴿کیوبز کیے ہوئے
ململ کا کپڑا ایک ٹکڑا

Instructions


پہلے پیاز کو باریک سلائس کرکے گھی کے ساتھ پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔

ململ کے کپڑے میں سونف، دھنیا اور سونٹھ باندھ کر پیاز کے ساتھ شامل کر دیں۔

جیسے جیسے پیاز پکتی جائے اس میں بڑی الائچی، تیز پتے، لونگ اور دار چینی شامل کر دیں۔

جب پیاز تھوڑی گولڈن ہونے لگے تو اس میں چکن بھی شامل کرکے اتنا بھونیں کہ چکن پر اچھا سا رنگ آجائے۔

پھر ہری مرچ، نمک، دہی اور یخنی شامل کر دیں۔

جب یخنی پکنا شروع ہو جائے تو اس میں آلو بخارے، ٹماٹر اور چاول شامل کر دیں۔

جب چاولوں میں کنی بننے کا عمل شروع ہو جائے تو چیک کر لیں کہ یخنی میں ببلز ہیں، ورنہ تھوڑا سا یخنی کا اضافہ اور کر دیں۔

اب اسے مکس کرکے آٹھ سے دس منٹ کا دَم دے دیں۔

مزیدار پنجابی یخنی پلاؤ تیار ہے۔

leave comments


Open Recipes