Irani Koftay ایرانی کوفتے (Iranian Meatballs)

157027772919.062.jpg

Why recepie famous for?

Family's favorite plus secret meatball recipe. Must try out and enjoy!

Ingredients


(قیمہ آدھا کلو (بغیر چربی کے
کشمش تیس گرام
گھی ایک پاؤ
بادام تیس گرام
کیوڑہ چالیس ملی لیٹر
بڑی الائچی پانچ عدد
زعفران تھوڑی سی
پستہ تیس گرام
دال چنا تیس گرام
گرم مصالحہ دس گرام
بریڈ کرمبز حسبِ ضرورت
نمک حسبِ ذائقہ
مرچ حسبِ ذائقہ
(ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا (باریک کَٹا ہوا
(ٹماٹر دو عدد (کٹے ہوئے
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
پیاز حسبِ ضرورت
انڈا ایک عدد

Instructions


قیمہ اور سب مصالحے دال چنا کے ساتھ ملا کر پانی میں ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں تاکہ دال گَل جائے۔

پانی خشک ہونے پر سب چیزوں کو سِل پر باریک پیس لیں۔

بادام اور پستہ پانی میں بھگو کر باریک کاٹ لیں۔

اب چھوٹے چھوٹے گول کوفتے بنا لیں اور سب چیزیں کوفتوں کے اندر بھر لیں۔

پھر کوفتوں کو ڈبل روٹی کا چورا، زعفران، کیوڑا اور انڈہ لگا کر تَل لیں۔

پیاز گھی میں براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔

اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر تھوڑی دیر بھون لیں اور ٹماٹر کاٹ کر شامل کر دیں۔

جب مصالحہ گھی چھوڑ دے تو کوفتے شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

اب پسا ہوا گرم مصالحہ، ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کر پیش کریں۔

leave comments


Open Recipes