Beef Chowmein بیف چاؤمن

15702502533.206.jpg

Why recepie famous for?

A great Chinese food recipe - Beef Chowmein combines the flavor of meat and vegetables. You can also substitute chicken with beef. It can be served as main course.

Ingredients


(انڈرکٹ آدھا کلو ﴿چھوٹے پارچے
سویا سوس تین کھانے کے چمچ
سفید سرکہ تین کھانے کے چمچ
چینی ایک چائے کا چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
نوڈلز آدھا پیکٹ
آئل حسب ضرورت
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
(پیاز ایک عدد ﴿﴿باریک کٹی ہوئی
(بند گوبھی ایک چھوٹا پھول ﴿باریک کٹی ہوئی
(شملہ مرچ دو عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
(گاجر دو عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
چکن کیوب والا میدہ ایک کھانے کا چمچ
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
تل کا تیل ایک چائے کا چمچ
(ہری پیاز کے پتے آدھی پیالی ﴿باریک کٹی ہوئی
تازہ لال مرچ چھ سے آٹھ عدد
بین اسپراؤٹس ایک پیالی

Instructions


پہلے گوشت کے چھوٹے پارچوں کو اچھی طرح دھوکر چھلنی میں رکھ دیں۔

اب ایک پیالے میں پارچے، ایک کھانے کا چمچ سویا سوس، ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ، چینی، کارن فلور اور نمک ملاکر پارچوں کو پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں۔

پھر ایک دیگچی میں پانی گرم کرکے نوڈلز اور تیل ڈال کر اُبال لیں۔

جب وہ گل جائیں تو چھلنی میں چھان لیں۔

تھوڑے سے ٹھنڈے پانی سے دھوکر دوبارہ چکنائی لگا دیں۔

اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں۔

پھر پیاز شامل کرکے ہلکی گلابی کرلیں۔

اس کے بعد مصالحے ملے پارچے شامل کرکے ہلکا سا بھونیں اور بند گوبھی، شملہ مرچ اور گاجر ڈال دیں۔

اب سبزیوں کو مکس کرکے نوڈلز ڈالیں۔

پھر دو کھانے کے چمچ سویا سوس، دو کھانے کے چمچ سفید سرکہ، نمک، چکن کیوب والا میدہ اور کالی مرچ شامل کرکے تھوڑی دیر کے لیے اسٹر فرائی کرلیں۔

پھر تل کا تیل ڈالیں۔

سرو کرتے ہوئے ہری پیاز کے پتے، لال مرچ اور بین اسپراؤٹس شامل کر دیں۔

leave comments


Open Recipes