Khara Masala Mash Keema کھڑا مصالحہ ماش قیمہ

1570167944660ae.jpg

Why recepie famous for?

Plain Mash Daal does not sound interesting but you can make it so by adding mutton mince in it. Mince and daal combine to give a satisfying flavor. By having this recipe you can have two dishes in one. Do give it an attempt.

Ingredients


چکن قیمہ آدھا کلو
ماش کی دال ایک پاؤ
تیل چار سے پانچ کھانے کے چمچ
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (ثابت
(زیرہ ایک چائے کا چمچ (ثابت
بڑی الائچی تین سے چار عدد
لونگ چار سے پانچ عدد
دار چینی دو سے تین ڈنڈیاں
تیز پتے دو سے تین عدد
لہسن کے جوئے چار سے پانچ عدد
(پیاز دو عدد (کٹی ہوئی
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ پانچ سے چھ عدد
ہرا دھنیا آدھا گٹھی
(ادرک ایک انچ کا ٹکڑا (باریک سلائس
ہرا دھنیا گارنش کے لئے

Instructions


ماش کی دال کو صاف کرکے دھولیں اور آدھے گھنٹے کے لیے بھگو لیں۔

پھر ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں ثابت کالی مرچ، ثابت زیرہ، بڑی الائچی، لونگ، دار چینی اور تیز پتے شامل کرکے کڑکڑالیں۔

پھر اس میں پیاز اور لہسن کے جوئے شامل کرکے فرائی کر لیں۔

جب پیاز براؤن ہو جائے تو اس میں چکن کا قیمہ شامل کرکے بھون لیں۔

پھر اس میں کُٹی لال مرچ، نمک، ہری مرچ اور ماش کی دال شامل کرکے اچھی طرح مکس کرکے بھونیں۔

جب دال گلنے کے قریب ہو جائے تو اس میں ہرا دھنیا شامل کرکے دم پر لگا دیں۔

دم پورا ہو جائے تو اتار لیں۔

آخر میں ادرک کے سلائس اور ہرا دھنیا سے گارنش کرکے سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes