انا طولین لیمب کباب Lamb Kebab

1570093595Greek-Lamb-Kebabs-6.jpg

Why recepie famous for?

Very delicious and satisfying lambs kebabs

Ingredients


میرینیشن کے لیے:
لیمب شولڈر نو سو گرام (چھوٹی چھوٹی بوٹیاں) (Lamb shoulder 900 gm small pieces )
پیاز دو عدد (چھیل لیں) (Onion 2 peeled)
لہسن کے جوے دو عدد (کوٹ لیں) (Garlic 2 pieces, ground)
زیرہ دو چائے کے چمچ (کوٹ لیں) (Cumin seeds 2 tsp ground)
نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
چپاتی کے لیے:
میدہ دو سو پچیس گرام (All purpose flour 225 gm)
گندم کا آٹا پچاس گرام (Wheat flour 50 gm)
نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
نیم گرم پانی حسبِ ضرورت (Semi hot water as required)
سرونگ کے لیے:
پیاز دو عدد (باریک سلائس کاٹ لیں) (Onion 2 cut in slices)
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (چوپ کیا ہوا) (Fresh coriander 2 tbsp chopped)
لیموں تین سے چار عدد (چار چار ٹکڑے کر لیں) (Lemon 3-4 in 4 pieces)

Instructions


میرینیشن کے لیے:پیاز کو ایک پیالے میں کدوکش کرلیں اور اس پر نمک ڈال کر ڈھک دیں اور دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔

اب اس کو ایک چھلنی میں ڈال کر ہاتھ سے دبائیں تاکہ پیاز کا تمام عرق (sap) نِکل جائے۔

اس عرق میں زیرہ اور لہسن ڈال کر مِکس کریں اور گوشت پر لگا کر کم از کم دو سے تین گھنٹے کے لیے رکھ (marinate) دیں۔

چپاتی کے لیے:اس دوران میدہ اور گندم کا آٹا چھان لیں اور اس میں نمک ڈال کر نیم گرم پانی کی مدد سے گوندھ لیں۔

اس گندھے ہوئے آٹے کے چوبیس (24) چھوٹے پیڑے بنالیں۔

نم کپڑے سے ڈھک کر تیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔

کوئلے دہکالیں۔

اس دوران آٹے کے پیڑوں کو باریک پتلی، گول روٹی کی شکلمیں بیل لیں۔

ایک کے اُوپر دوسری روٹی رکھنے سے پہلے تھوڑا آٹا چھڑک (sprinkle) لیں تاکہ یہ ایک دوسرے سے چپکنے سے محفوظ رہیں۔

دوبارہ نم کپڑے سے ڈھک کر رکھ دیں۔

بوٹیوں کو سیخوں میں پرودیں اور دہکتے ہوئے کوئلوں پر گَل جانے تک پکائیں۔

ضرورت پڑنے پر پلٹتے رہیں اس دوران گرم توے پر روٹیاں ایک ایک کرکے سینک لیں۔

اِن پکی ہوئی روٹیوں پر سیخوں سے بوٹیاں اُتار کر رکھیں۔

سرونگ کے لیے:اب ہر روٹی کے اُوپر تھوڑی پیاز اور تھوڑا ہرا دھنیا ڈال کر لیموں کا رس چھڑک (sprinkle) کر رول کرکے پارسل بنائیں اور سرو (serve) کریں۔

leave comments


Open Recipes