Rus Gullay رس گلے

1570092650s24087.jpeg

Why recepie famous for?

A classic sweet of Pakistani cuisine. Rus Gullay is not difficult to make at home. Follow our easy recipe and serve your family a pleasant taste.

Ingredients


دودھ ایک کلو
لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
میدہ دو کھانے کے چمچ
چینی دو کپ
پانی تین کپ

Instructions


دودھ گرم کریں جب اُبال آنے لگے تو لیموں کا رس ڈال کر ہلائیں۔ پانچ منٹ پکنے دیں کہ دودھ اچھی طرح پھٹ جائے۔ اِسے دس منٹ ٹھندا ہونے دیں۔

اس دوران چینی اور پانی پین میں ڈال کر پکا لیں کہ شیرہ تیار ہو جائے۔

اب پھٹے دودھ کو ململ کے کپڑے میں ڈال کراوپر پانی ڈالیں کہ لیموں کا کھٹا پن نکل جائے اور پھر اچھی طرح نچوڑ لیں۔

پنیر کو بائول میں ڈال کر اِس میں میدہ مکس کرکے ہاتھ سے سات آٹھ منٹ مسلیں۔

اب چھوٹے بالز بنا لیں، بالز میں کوئی کریک نا ہو ورنہ رس گلے پھٹ جائیں گے۔ اور اِن کو شیرے میں ڈال کر ڈھک کر دس منٹ تیز آنچ پر پکائیں اور پھر پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

شیرے سے نکال کر ٹھنڈا کرکے پیش کریں-

leave comments


Open Recipes