Cham Cham

1570016713cham-cham.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء:
دودھ 2کلو
لیموں کا رس 2-3کھانے کے چمچ
بیکنگ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
پستہ گارنش کے لئے
چاندی کا ورق حسبِ ضرورت
سرخ کھانے کا رنگ چند قطرے
پیلا کھانے کا رنگ چند قطرے
سبز کھانے کا رنگ چند قطرے
سیرپ بنانے کے اجزاء:
چینی 2کپ
پانی 2کپ

Instructions

ترکیب:
ایک بڑے پین میں دودھ ڈال کر ابا ل لیں۔
جب دودھ ابل جائے تو اس میں لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب مکسچر کو دو منٹ کے لئے پکا لیں۔
پھر ایک ململ کے کپڑے میں تیار کیا ہوا مکسچر ڈالیں اور اس میں سے سارا پانی چھان لیں۔پنیر تیار ہے۔
پھر تیار کی ہوئی پنیر، بیکنگ پاؤڈر اور الائچی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب تیار کی ہوئی پنیر کو ہاتھ کی مدد سے چار سے پانچ منٹ تک اچھی طرح گوندھ لیں تاکہ کوئی گٹھلی نہ رہے۔
اب ڈو کو چار برابر حصوں میں کاٹ لیں۔
پھر اس میں پیلا، سرخ اور سبز کھانے کا ڈال کر دوبارہ اچھی طرح مکس کرکے گوندھ لیں۔
اب تیار کی ہوئی ڈو سے چھوٹی چھوٹی گیندیں بنالیں۔
اب ایک پین میں چینی اور پانی ڈٖال کر اچھی طرح پکائیں جب تک گاڑھا سیرپ بن جائے۔
پھر تیار کی ہوئی گیندوں کو سیرپ میں ڈالیں اور دس منٹ کے لئے پکائیں۔
اب چم چم کو ٹھنڈے سیرپ میں ڈالیں۔
پھر چم چم پر چاندی کا ورق اور پستہ لگا کر سرو کر یں۔
تیاری کا وقت :15 منٹ
پکانے کا وقت :45 منٹ
افراد :افراد 6

leave comments


Open Recipes