Macaroni Casserole with Kofta

157477312944x374.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء:
K&N’s Kofta 400گرام
پاستا 1کپ
موزریلا چیز 2کپ
پاستا ساس 1اور آدھا کپ
کھانے کا تیل 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
اٹالین سیزننگ اجزاء:
خشک اوریگانو 3کھانے کے چمچ
خشک تھائم 3کھانے کے چمچ
خشک روز میری 2کھانے کے چمچ
لہسن پاؤڈر 2چائے کے چمچ
پیاز پاؤڈر 1چائے کا چمچ
چائنہ نمک آدھا چائے کا چمچ
پاستا ساس ترکیب:
ٹماٹر 1کلو
بڑا پیاز 1عدد
لہسن کی جویں 3عدد
زیتون کا تیل 2کھانے کے چمچ
اٹالین سیزننگ 3کھانے کے چمچ
بیزل کے پتے 2کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ

Instructions

اٹالین سیزننگ ترکیب:
ایک باؤل میں تمام ہربز کو ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
پاستا ساس ترکیب:
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز اور لہسن ڈال کر تین منٹ تک پکائیں۔
پھر اس میں پسے ہوئے ٹماٹر، بیزل کے پتے، اٹالین سیزننگ اور نمک ڈال کربیس منٹ کے لئے ابلنے دیں۔
کوفتہ کیسرول ترکیب:
ایک پین میں پانی،نمک اور کھانے کا تیل ڈال کر ابال لیں۔
اب اس میں پاستا ڈال کر نرم ہونے تک پکائیں۔
جب پاستاپک جائے تو اسے ٹھنڈے پانی میں چھان لیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
پیکٹ پر دی گئی ہدایات کے مطابق K&N's Koftaتیار کرکے آدھے کاٹ لیں۔
اب ایک بیکنگ ڈِش میں تیار کی ہوئی ساس پھیلائیں اور تیارکئے ہوئے پاستے کی لئیر لگائیں۔
پھر اس پر تیار کئے ہوئے K&N's Kofta کی لئیر لگائیں۔(اگر ضرورت ہو تو لئیرز اور بھی لگا لیں)
اب اس پر موزریلا چیز، سویٹ کارن اور لال شملا مرچ ڈال دیں۔
پھر اس پر اٹالین سیزننگ چھڑک دیں۔
اب بیس منٹ کے لئے بیک کر لیں جب تک چیزپگھل جائے۔
تیاری کا وقت :20 منٹ
پکانے کا وقت :گھنٹہ تیس منٹ
افراد :افراد 3-4

leave comments


Open Recipes