Sindhi Dum Biryani

1570007842maxresdefault-1.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

سِندھی دَم بریانی اجزاء
چکن ۲۵۰ گرام
چاول ۳۰۰ گرام
اُبلے ہوئے آلو ایک عدد
نمک حسبِ ذائقہ
آئل دو کھانے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ٹما ٹر کا پیسٹ 20 گرام
زیرہ پیساہوا ایک چائے کا چمچ
دھنیا پیسا ہوا ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پیسا ہوا ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پیسی ہوئی دو کھانے کے چمچ
کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
مکھن ایک چائے کا چمچ
سوکھی میتھی ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
براؤن پیاز ایک کھانے کا چمچ
زعفران کا پانی ایک چائے کا چمچ
مکھن یا آئل ایک چائے کا چمچ
میدہ ۵۰ گرام
ایسٹ ۵ گرام
دودھ آدھا کپ
چینی ۱۰ گرام
ٹماٹر،ہرادھنیا،ادرک،ہری مرچ،لیموں

Instructions

سِندھی دَم بریانی تر کیب
پکانے والے برتن میں آئل، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر دو سے تین منٹ کے لیے فرائی کریں۔پھر ٹما ٹر پیسٹ،نمک، سفید زیرہ پیسا ہوا، دھنیا پیسا ہوا،گرم مصالحہ،لال مرچ پیسی ہوئی ،کالی مرچ کُٹی ہوئی اورہلدی ڈال کر اچھی طرح بھونائی کریں۔اچھی طرح بھونائی کر کے چکن،مکھن ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ادرک، ہرا دھنیا، ہری مرچ کٹی ہوئی،اُبلے ہوئے آلو ڈال لیں۔مصالحہ تیار ہے۔ایک ہانڈی میں تیارکیا ہوا مصالحہ کی تہہ لگائیں پھر اُبلے ہوئے چاول کی تہہ لگائیں پھر گرم مصالحہ ،ر میتھی ، براؤن پیاز،ٹما ٹر،ہرا دھنیا ،ہری مرچ ،ادرک ،لیموں،چھڑک دیں پھر تیار کیا ہوا امصالحہ کی تہہ لگائیں پھر چاول کی تہہ لگائیں پھر گرم مصالحہ ،ر میتھی ، براؤن پیاز،ٹما ٹر،ہرا دھنیا ،ہری مرچ ،لیموں،ادرک،چھڑک دیں اور زعفران کا پانی ڈال کرایلو منیم فوئل رکھ کر جلتا ہوا انگارہ رکھ دیں۔پھر (ایک برتن میں میدہ،مکھن ،دودھ، چینی،ایسٹ،نمک ڈال کر گوند لیں- کرسٹ تیار ہے ) بیلن سے کرسٹ کو پھیلا دیں اور ہانڈی پر لگا لیں او 375 ڈگری
ٹمپریچرپر رکھ کر ر چار سے چھ منٹ کے لیے اوون بیک کر لیں۔آپکی مزے دار سِندھی دَم بریانی تیار ہیں

پکانے کا وقت: 45 منٹ
, افراد:2-

leave comments


Open Recipes