Mansaf Recipe (Jordanian Dish)

1570007370dsc00406.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

مٹن یخنی بنانے کے اجزاء
کھانے کا تیل 2 کھانے کے چمچ
پیاز(چوپ) 1 عدددرمیانی
مٹن 1 کلو
لہسن(سلائس) 3عدد
گرم مصالحہ 1کھانے کا چمچ
نمک 1کھانے کا چمچ
پانی حسبِ ضرورت

دہی مکسچر بنانے کے اجزاء
کھانے کا تیل 2 کھانے کے چمچ
لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
دہی 3کپ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
مٹن یخنی ڈیڑھ کپ
اُبلا ہوا مٹن 1 کلو

چاول بنانے کے اجزاء:
مکھن 4کھانے کے چمچ
بادام(بغیر چھلکے کے سلائس) آدھا کپ
گارڈ الٹیمیٹ چاول(بھیگے ہوئے) 700گرام
زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ایلایچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
گرم پانی 3کپ

Instructions

مٹن یخنی بنانے کی ترکیب:
ایک برتن میں کھانے کا تیل،پیاز،مٹن،لہسن،گرم مصالحہ،نمک،پانی ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں جب پانی پر جھاگ اجائیں تو جھاگ کو نکال لیں اور پھر برتن کو ڈھک کر 25-30 منٹ پکا لیں۔
اب اس میں سے مٹن کو الگ کر لیں اور یخنی کو الگ برتن میں ڈال لیں۔
دہی مکسچر بنانے کی ترکیب
ایک پین میں کھانے کا تیل،لہسن پیسٹ،دہی،ہلدی ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔
اب اس میں مٹن یخنی،اُبلا ہوا مٹن ڈال کر ڈھک دیں اوربیس منٹ کے لیے ہلکی درمیانی آنچ پر رکھ کر پکا لیں۔
اب اس میں سے مٹن کو الگ نکال لیں اور دہی مکسچر کو الگ نکال لیں۔
چاول بنانے کی ترکیب:
ایک پین میں مکھن ڈال کر گرم کر لیں اب اس میں بادام(بغیر چھلکے کے سلائس)ڈال کر فرائی کر لیں ۔
اب بادام کو مکھن میں سے نکال لیں۔
اب اس مکھن میں گارڈ الٹیمیٹ چاول(بھیگے ہوئے)زیرہ پاؤڈر،ایلایچی پاؤڈر،نمک،گرم پانی ڈال دیں ۔
اب اس کو ڈھک دیں اور دس منٹ تک پکا لیں پانی خشک ہو جانے کے بعد دس منٹ ہلکی آنچ پر دم دیں۔
سرو کرنے کا طریقہ:
ایک بڑی پلٹ میں ایک چپاتی پھیلا دیں ۔
اب اس پر تیار کی ہوئی دہی مکسچر ڈال دیں۔
اب اس پر تیار کیے ہوئے چاول ڈال دیں ۔
اب اس پر تیار کیا ہوا مٹن رکھ دیں اوتھوڑہی سی ر دہی مکسچر ڈال لیں۔
اب اس پر ہرا دھنیا اور فرائی کیے ہوئے بادام کی گارنش کر لیں۔
پکانے کا وقت :ڈیڑھ گھنٹہ
افراد :3-4

leave comments


Open Recipes