Chicken Chimichangas

1570005646baked-chimichangas-4.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

چکن فلنگ کے اجزاء:
ابلا ہوا چکن 3کپ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
ذیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
لہسن پاؤڈر 1چائے کا چمچ
پیاز پاؤڈر 1چائے کا چمچ
اوریگانو 1چائے کا چمچ
سبز دھنیا 1کپ
چکن کی یخنی 2-3کھانے کے چمچ
سالسہ بنانے کے اجزاء:
چوپڈ پیاز آدھا کپ
چوپڈ ٹماٹر آدھا کپ
چوپڈ دھنیے کے پتے 1کپ
چوپڈ ہری مرچیں 1چوتھائی کپ
لیموں کا رس 1چوتھائی کپ
نمک حسبِ ذائقہ
میکسیکن رائس بنانے کے اجزاء:
چاول 1کپ
کھانے کا تیل 1چوتھائی کپ
لہسن 1چائے کا چمچ
چوپڈ پیاز 1چوتھائی کپ
ٹماٹو ساس 1چوتھائی کپ
نمک حسبِ ذائقہ
چوپڈ گاجریں آدھا کپ
مٹر آدھا کپ
چکن یخنی آدھا کپ
اسمبلنگ کے اجزاء:
کھانے کا تیل فرائی کے لئے
ٹورٹیلا 6عدد
ساور کریم 1کپ

Instructions

چکن فلنگ ترکیب:
ایک باؤل میں ابلا، باریک کٹا ہوا چکن، نمک، لال مرچ پاؤدڑ، ذیرہ پاؤڈر، لہسن پاؤڈر، پیاز پاؤڈر، اوریگانو، سبز دھنیا اور چکن یخنی ڈال کر تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر کے سائیڈ پر رکھ دیں۔
سالسہ ترکیب:
ایک دوسرے باؤل میں پیاز، ہری مرچیں، لیموں کا رس، اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پانچ سے دس منٹ کے لئے سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب اس میں ٹماٹر اور دھنیا ڈالیں، سالسہ تیار ہے۔
میکسیکن رائس بنانے کے ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں چاول ڈالیں اور دس منٹ تک مکس کریں۔
اب اس میں ٹماٹو ساس، لہسن اور پیاز ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے پکائیں۔
پھر اس میں گاجریں، مٹر اور چکن یخنی ڈال کر ابلنے دیں او ر ڈھکن سے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر بیس منٹ کے لئے پکائیں۔
اسمبلنگ ترکیب:
ایک ٹورٹیلا لیں اور اس کے درمیان چکن، چیز رکھ کر رول کر لیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کریں اور چِمی چانگا گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
پھر اس پر ساور کریم اور سالسہ ڈال کر میکسیکن رائس کے ساتھ سرو کردیں۔
تیاری کا وقت :25 منٹ
پکانے کا وقت :40 منٹ
افراد :افراد 5-6

leave comments


Open Recipes