Lebanese Chicken Roast

15700042152015060.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

چکن بنانے کے اجزاء:
چکن 1عدد
مکھن 2کھانے کے چمچ
زیتو ن کا تیل 2کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
ڈِپنگ کے اجزاء:
دہی آدھا کپ
زیتون کا تیل 1کھانے کا چمچ
لیموں کا رس 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچ
سبز پیاز 1کھانے کا چمچ
چاول بنانے کے اجزاء:
چاول 1کپ
پیلا کھانے کا رنگ 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
مونگ پھلی 1کھانے کا چمچ
بادام 1کھانے کا چمچ
کاجو 1کھانے کا چمچ

Instructions

چکن ترکیب:
ایک باؤل میں مکھن، زیتون کا تیل، نمک، لیموں کا رس، کالی مرچ، لال مرچ پاؤڈر اور لہسن پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب چکن کو اس مکسچر میں اچھی طرح میرینیٹ کر کے چھ گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پھر ایلومینیم فوائل میں ڈھانپ کر 250کے ٹمپریچر پر بیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
اب دوبارہ ایلومینیم فوائل کے بغیر لائٹ براؤن ہونے تک بیک کریں۔
ڈِپنگ ترکیب:
ایک باؤل میں دہی، زیتون کا تیل، لیموں کا رس، نمک، لہسن پیسٹ اور سبز پیاز ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کریں۔
چاول بنانے کی ترکیب:
ایک باؤل میں پانی، کھانے کا تیل، کھانے کا رنگ، نمک، مونگ پھلی، بادام، کاجو اور چاول ڈال کر درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
اب چاولوں کو ہلکی آنچ پر پانچ سے چھ منٹ دم پر رکھ دیں۔
تیاری کا وقت :30 منٹ
پکانے کا وقت :1 گھنٹہ
افراد :افراد 3-4

leave comments


Open Recipes