Tandoori Chicken | Tandoori Chicken Restaurant Style with Spicy Red Sauce

1570003512maxresde.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء:
چکن لیگ 3-4عدد
لیموں کا رس 3کھانے کے چمچ
لال مر چ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سرخ کھانے کا رنگ 1چٹکی
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
کٹی لا ل مرچ 1کھانے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
دہی 1کپ
کھانے کا تیل 4کھانے کے چمچ
اجوائن 1چوتھائی چائے کا چمچ
ریڈ سپائسی سوس کے اجزاء:
لال مرچیں 4عدد
لالشملہ مرچ آدھی
سبز شملہ مرچ آدھی
لال مرچ پاؤڈر 1چٹکی
ٹماٹر 2عدد
پودینہ 1کھانے کا چمچ
لہسن کی جویں 4-5عدد
تلوں کا تیل 1چائے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
آم کا پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
لا ل کھانے کا رنگ 1چوتھائی چائے کا چمچ
پیاز 1عدد
نمک حسبِ ذائقہ

Instructions

ترکیب:
چکن لیگ لیں اور اس پر کٹ لگا لیں۔
اب ایک باؤل میں لیموں کا رس، لال مرچ پاؤڈر، دہی، نمک، کھانے کا رنگ، ادرک لہسن پیسٹ، کٹی لال مرچ، ذیرہ، دھنیا، گرم مصالحہ، دہی، کھانے کا تیل اور اجوائن ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کرکے چکن لیگ کو اس میں چھ گھنٹے کے لئے میرینیٹ کر لیں۔
پھر چکن لیگز کو پہلے سے گرم اوون میں 200کے ٹمپریچر پر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے گولڈن براؤن ہونے تک بیک کریں۔
سوس بنانے کی ترکیب:
ایک گرینڈر میں لال مرچیں، لال شملہ مرچ، سبز شملہ مرچ، پیاز، ٹماٹر، دھنیا،لہسن، تلوں کا تیل، ذیرہ، آم کا پاؤڈر، لیموں کا رس، کھانے کا رنگ اور نمک ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح گرینڈ کرلیں۔
تندوری چکن کے ساتھ سرو کریں۔
تیاری کا وقت :15 منٹ
پکانے کا وقت :25 منٹ
افراد :افراد 4-5

leave comments


Open Recipes